سینٹ سے منظور ہونے والے بلوں کو قومی اسمبلی سے بھی منظور ہونا چاہیے، چیئرمین سینٹ

بدھ 11 جنوری 2017 18:32

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینٹ سے منظور ہونے والے بلوں کو قومی اسمبلی سے بھی منظور ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ سینٹ سے دو بل منظور ہوئے تھے‘ ان میں سے ایک بل بچوں کے حوالے سے بھی تھا جو اتفاق رائے سے منظور ہوا تھا لیکن 90دن گزرنے کے باوجود انہیں قومی اسمبلی سے منظور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے کہا کہ اس معاملے پر وہ وزیر قانون سے بات کریں اور ان سے کہیں کہ سینٹ سے منظور ہونے والے بلوں کو قومی اسمبلی سے بھی منظور کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بل تمام پارلیمانی لیڈرز کے اتفاق رائے سے ایوان بالا نے منظور کئے تھے‘ انہیں قومی اسمبلی سے بھی منظور کرایا جانا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :