باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر سہولیات کی فراہمی کیلئے تین ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں‘ وفاقی وزیر پارلیمانی امور

بدھ 11 جنوری 2017 18:32

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر سہولیات کی فراہمی کیلئے تین ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں‘ تعمیراتی کام رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر محسن عزیز کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باچا خان ایئرپورٹ پر اس سے پہلے بھی 157 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

ایئرپورٹ کی مجموعی اراضی 574 ایکڑ ہے لیکن اس میں سے صرف 27 ایکڑ زمین سول ایوی ایشن کے پاس ہے جس میں رن وے اور دیگر تنصیبات ہیں۔ باقی حساس ادارے کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایئرپورٹ کی توسیع کے کام کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی جاتی ہے تو کمیٹی کو ایئرپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دینے کو تیار ہیں۔