یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے‘ آئندہ دو تین ماہ میں کارپوریشن منافع کمانے لگے گی‘ جن امیدواروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ دیا اور فیس جمع کرائی ان میں سے ہی بھرتیاں ہونگی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کا ایوان بالا میں اظہار خیال

بدھ 11 جنوری 2017 18:32

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے‘ آئندہ دو تین ماہ میں کارپوریشن منافع کمانے لگے گی‘ جن امیدواروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ دیا اور فیس جمع کرائی ان میں سے ہی بھرتیاں ہونگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ایوان بالا میںسینیٹر عتیق شیخ اور دیگر ارکان کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف ادارے ملازمتوں کے لئے ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی بھرتی کے لئے دو بار اشتہارات دیئے تاہم بعد میں کارپوریشن کے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ کارپوریشن خسارے میں ہے اس لئے یہ بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دو تین ماہ میں یہ منافع کمانے لگے گی جس کے بعد بورڈ سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ جن لوگوں نے ٹیسٹ دیا ہے اور فیس جمع کرائی ہے ان میں سے ہی اب بھرتی کردی جائے۔

متعلقہ عنوان :