2017ء میں سپورٹس کے میگا ایونٹس ترتیب دے رہے ہیں‘صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ

میگا ایونٹس کے کامیاب انعقاد اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

بدھ 11 جنوری 2017 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ 2017ء میں سپورٹس کے میگا ایونٹس ترتیب دے رہے ہیں ، شہریوں کو بہترین سپورٹس پروگرام دیکھنے کو ملیں گے، نوجوانوں کو چاہیے کہ کسی نہ کسی کھیل میں ضرور حصہ لیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ سپورٹس کے میگا ایونٹس کروانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ممبر پنجاب اسمبلی میاں منیر نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کور کمیٹی کے اجلاس کے تیسرے روز کیا ، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نے کی ، اجلاس میں ایم این اے شازہ فاطمہ ، ایم پی اے میاں منیر، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ،ڈپٹی کمشنرگوجرانولہ عامر جان، سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول ، رکن کمیٹی انتخاب عالم ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان ، ڈائریکٹرسپورٹس محمدانیس شیخ ،ڈائریکٹرپنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈصائمہ شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے 2017ء میں سپورٹس کے میگا ایونٹس منعقد ہوں گے، جن کو ترتیب دیا جا چکا ہے ، ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سپورٹس میں حصہ لیں، ڈائریکٹرجنرل سپوررٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس کے میگا ایونٹس کے کامیاب انعقاد اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ایڈمن کمیٹی ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، فنانس اینڈ بجٹ اور پرکیورمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں ، ایم این اے شازہ فاطمہ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈپنجاب 2017ء کیلئے سپورٹس کے جامع پروگرام بنارہا ہے جو خوش آئندہے ، سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختررسول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس ہر شہری کا حق ہے جس کیلئے پنجاب حکومت 2017ء میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :