سندھ ہائی کورٹ نے سعید غنی کی جانب سے ایگزیکٹواختیارات استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے پر درخواست نمٹادی

بدھ 11 جنوری 2017 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر سعید غنی کی جانب سے ایگزیکٹواختیارات استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے پر درخواست نمٹادی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر سعید غنی کی جانب سے ایگزیکیٹو اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں چیف سیکریٹری رضوان میمن پیش ہوئے چیف سیکریٹری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے تمام سیکریٹریز کو تحریری طور پرآگاہ کر دیا گیا ہے کہ کوئی بھی مشیر اور معاون خصوصی انتظامی اختیارات اور کوئی بھی سمری وزیر اعلی کو نہیں بھیج سکتے۔

(جاری ہے)

مشیر سعید غنی کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑوبھی جلد استعفیٰ دے گا۔

بعدازاں عدالت نے چیف سیکریٹری کی یقین دہانی کے بعد دائردرخواست نمٹادی۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ مشیران سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ ایگزیکیٹو اختیارات استعمال کر رہے ہیں عدالت کے حکم پر عملدرامد کیا گیا ہے ۔فیصلہ چاہے ہمیں پسند آئے یا نہ آئے لیکن ہم عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرینگے۔؂

متعلقہ عنوان :