آصف زردار ی ،بلاول کا پارلیمنٹ میں جانے کااعلان ،15روز گزرنے کے باوجود این اے 204اور 207کے ارکان اسمبلی نے استعفیٰ نہیں دیا

بدھ 11 جنوری 2017 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کو 15 روز گزرجانے کے باوجود نہ تو این اے 204 خالی ہوئی اور نہ ہی این اے 207 سے استعفیٰ آیا۔ راتوں رات انٹراپارٹی الیکشن کرانے والے جیالے قائدین ضمنی الیکشن میں جانے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسبلی ایاز سومرو استعفیٰ کیا دیتے،آصف زرداری کی ہمشیرہ عذرا فضل بھی مستعفی نہیں ہوئیں۔ پیپلزپارٹی اور پارلیمنٹرینزکا اتحاد ہوگیا ہے۔ پیٹریاٹ کے لیڈر بھی ساتھ مل گئے مگر زرداری اور بلاول بھٹو انتخابی اور پارلیمانی سیاست سے تاحال دور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں جانے سے پہلے جیالوں کے قائدین پانامہ کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :