Live Updates

خان صاحب مبارک ہو ،ْوزیر اعظم نے ایک اور فیتہ کاٹ دیا ،ْمریم اورنگزیب

نوازشریف فیتے مزیدڈیڑھ سال کٹیں گے ،ْ عمران خان پاناماکے بعدکیا کریں گی میڈیا سے گفتگو عمران خان عوامی عدالت سے نہیں بچ پائینگے ،ْ نعیم بخاری ہارے ہوئے موکل سے فیس پہلے لے لیں ،ْ انوشہ رحمن ،ْ طلال چوہدری شیخ رشید کو آج ڈانٹ بھی سننا پڑی، عدالت نے مزاحیہ انداز چھوڑ کر قانونی نکات پر بات کرنے کاکہا ،ْدانیال عزیز

بدھ 11 جنوری 2017 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ خان صاحب مبارک ہو ،ْوزیر اعظم نے ایک اور فیتہ کاٹ دیا ،ْیہ فیتے مزیدڈیڑھ سال کٹیں گے مگر عمران خان پاناماکے بعدکیا کریں گی عمران خان عوامی عدالت سے نہیں بچ پائینگے ،ْ نعیم بخاری ہارے ہوئے موکل سے فیس پہلے لے لیں۔

وہ پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جھوٹ اور انتشار کی سیاست عوام کو قبول نہیں ہے ،ْعمران خان عوام کی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے اور انکے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آ ئے گا ،ْہم نے تمام ثبوت مستند فورم پر پیش کردیے ہیں عمران خان بتائیں ان کے ثبوت کہاں ہیں اس موقع پرطلال چودھری نے کہاکہ جوثبوت جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں دکھائے جاتے تھے آج تک عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،ْ نعیم بخاری ہارے ہوئے موکل سے فیس پہلے لے لیں ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے الزامات کا تعلق زبانی باتوں میں تھا ،ْعدالتوں میں تحریک انصاف کے الزامات کا اشارہ تک نہ ملا۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان ثبوتوں کے بجائے الزامات پرزبردستی فیصلہ لینا چاہتے ہیں انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تاہم سات روز میں مخالف وکیل نے ای سی ایل پر ایک دلائل بھی نہیں دیا ،ْعمران خان زبردستی اپنے فیصلے صادر کرناچاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ شیخ رشید کو آج ڈانٹ بھی سننا پڑی، عدالت نے مزاحیہ انداز چھوڑ کر قانونی نکات پر بات کرنے کاکہا۔دانیال عزیز نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی وزیراعظم پرکرپشن کے الزامات لگاتی رہی ،ْسارا کیس ٹوئسٹ ہوگیا ہے ،ْجیسے جیسے کیس چل رہا ہے یہ لوگ دلائل بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،ْاب کہا جارہا ہے کہ بارثبوت ن لیگ پرہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ 2005 میں وزیر اعظم کی فیملی کا اس پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی اس سے قبل ان کے پاس یہ فلیٹ تھے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی میں جب ہمارے وکیل کو دلائل دینے کا موقع ملے گا تو اس وقت تمام ثبوت پیش کر دئے جائیں گے، جوں جوں کیس آگے بڑھ رہا ہے پی ٹی آئی والے گرتے پڑتے جھوٹے ثبوت پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے قبل کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس وزیر اعظم کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ اب کیس کا رخ تبدیل ہو چکا ہے، کل عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کے وکیل کہتے تھے کہ وکیل ہارا نہیں کرتے موکل ہارتا ہے آج وہ خود عدالت سے انجکشن لگوانے کی چھٹی لیکر چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نعیم بخاری کو صحت اور ہدایت سے نوازے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ آج عدالتی کارروائی کے دوران التوفیق ملز کا پرانا گھسا پٹا معاملہ اٹھانے کی کوشش بھی کی جس کے حوالے سے عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو الیکشن میں جیتنے کا سماں نظر نہیں آرہا اس لئے وہ عوامی مینڈیٹ سے آنے والے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ خیبر پختونخوا میں ان کے خلاف دس ہزار افراد جمع ہوجائیں تو استعفیٰ دیدیں گے، آج خیبر پختونخوا میں ان کے خلاف ہر روز 20 ہزار سے زیادہ افراد اکٹھے ہوتے ہیں اور گو عمران گو کے نعرے لگاتے ہیں ، اس کے باوجود تحریک انصاف حکومت پر براجمان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انصاف کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف جب کرپشن کے ثبوت منظر عام پر آئے تو انھوں نے جنرل (ر) حامد کو برطرف کردیا، عمران خان کو چاہیے کہ وہ عوام کے سامنے کرپٹ لوگوں کی فہرست پیش کریں اور عوام کو بتائیں کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں کیوں نہیں لائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان آئرلینڈ اور نیازی آف شور کمپنی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں ثبوت جمع کیوں نہیں کراتے جبکہ میاں نواز شریف نے خود کو سرنڈر کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے عدالت کے سامنے پیش کیا ہے جس پر کیس چل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام جگہوں سے بھاگ رہے ہیں انہیں قلابازی خان اور یو ٹرن خان نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں تعلیم کے فروغ کے کئے ایک نئے ٹرانسپورٹ سسٹم کا اجراء کیا ہے اور پاکستان بھر میں دنیا کی طرح کا جدید تعلیمی نظام رائج کیا جارہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے دوہرے معیار کے دعویدار عمران خان نے خیبر پختونخوا میں 80 ملین روپے خرچ کیے ہیں اور ایک نظام تعلیم کو رائج نہیں کر سکے۔انھوں نے کہا کہ نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے سمیت ان کے تمام نعرے جھوٹے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران کے پاس ثبوت نہیں صرف الزام ہیں اور الزامات سے کام نہیں چلے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات