معروف اردو شاعر اور کالم نگار ابن انشاء کی 39 ویں برسی منائی گئی

بدھ 11 جنوری 2017 18:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) معروف اردو شاعر اور کالم نگار ابن انشاء کی 39 ویں برسی بدھ کو منائی گئی۔ ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان ہے، ابن انشاء جالندھر (بھارت) میں 1927ء کو پیدا ہوئے۔ پاکستان آنے کے بعد انہوں نے ایک نجی نیوز چینل میں صحافی کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ابن انشاء کی شاعری اور کالم کو لوگوں میں بہت پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

ان کی لکھی ہوئی غزل ’’انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو‘‘ نے بہت شہرت حاصل کی۔ ان کے شعری مجموعے چاند نگر، دل وحشی، سفر نامے، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلئے اور نگری نگری پھرا مسافر کو بہت پذیرائی ملی۔ ان کے مزاحیہ مجموعوں میں خمار گندم اور اردو کی آخری کتاب نے مقبولیت حاصل کی۔ ابن انشاء 1978ء میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔