تعلیمی داداروں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کی بجائے سکولوں کی بندش غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

بدھ 11 جنوری 2017 17:30

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کی بجائے 50 سے کم تعداد والے سکولوں کی بندش غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، عوام دشمن پالیسی کے خلاف اسمبلی فلور سمیت عوامی سطح پر احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی سکول بندش پالیسی غریب عوام کو علم سے محروم کرنے کا اعلان ہے جس سے غریب عوام جو پرائیویٹ اداروں میں بچوں کو داخل نہیں کروا سکتے ان کو جاہل رکھنے کے مترادف ہے۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدہ انرولمنٹ سکیم مکمل طور پر ناکام رہی ہے جس میں حکومت سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :