Live Updates

پانامہ کیس کے حوالہ سے تحریک انصاف نے کئی مواقع پر یوٹرن لیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 17:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالہ سے تحریک انصاف نے کئی مواقع پر یوٹرن لیا ہے، جج صاحبان کے ریمارکس پر کسی کو خوش نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زیر سماعت مقدمہ پر بیان دے، دونوں اطراف نے اپنے اپنے دلائل دینے ہیں اور عدالت کو ثبوت فراہم کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالہ سے تحریک انصاف نے کئی مواقع پر یوٹرن لیا ہے، کبھی کہنا کہ عدالت کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے جبکہ کبھی بیان آتا ہے کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر جائیں گے ان تمام باتوں کا کیا مقصد ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات