پیپلزپارٹی نےراحیل شریف کی سربراہ اسلامی اتحادی فوج کی تعیناتی پراعتراض کردیا

سابق آرمی چیف نے بڑی عزت کمائی ہے،درخواست ہے کہ اس کام میں نہ پڑیں،اسلامی فوج کے اتحاد میں4اسلامی ممالک کوشامل نہیں کیاگیا،راحیل شریف اس اتحاد کاحصہ بنے تودور رس نتائج نکلیں گے،سینیٹرفرحت اللہ بابرکاسینیٹ میں‌اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 17:15

پیپلزپارٹی نےراحیل شریف کی سربراہ اسلامی اتحادی فوج کی تعیناتی پراعتراض ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :پاکستان پیپلزپارٹی نے جنرل ریٹائرڈراحیل شریف کے بطورسربراہ اسلامی اتحادی فوج کی تعیناتی پراعتراض کردیاہے۔سینیٹرفرحت اللہ بابرنے سابق آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ جنرل راحیل نے بڑی عزت کمائی ہے،انہیں اس کام میں نہیں پڑناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فوج کے اتحاد میں 4اسلامی ممالک کو شامل نہیں کیا گیا۔

جبکہ یہ اتحاد ظاہری طورپردہشت گردی کے خلاف ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ راحیل شریف اس اتحاد کا حصہ بنے تو دور رس نتائج نکلیں گے۔فرحت اللہ بابرنے مزید کہاکہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا اتحاد میں شامل نہیں ہونگے۔حکومت بھی اس فیصلے میں شامل تھی۔تاہم اب ایسا کیوں کیاجارہاہے؟