سینٹ نے جسمانی سزا کی ممانعت بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی

بدھ 11 جنوری 2017 17:11

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سینٹ نے جسمانی سزا کی ممانعت بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کے چیئرمین عبدالرحمان ملک نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔