قومی شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ یا اسلحہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے نادرا کو حکومت کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے

وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کاایوان بالا میں جواب

بدھ 11 جنوری 2017 17:02

قومی شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ یا اسلحہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے نادرا ..
اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ یا اسلحہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے نادرا کو حکومت کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ نادرا پاکستان کا ایک مستند ادارہ ہے۔

اس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ پنجاب اور سندھ کے اسلحہ لائسنسوں سے متعلق اعداد و شمار نادرا کے پاس محفوظ ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس ایک طریقہ کار کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں۔ جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنسوں کے حوالے سے اعداد و شمار نادرا کے پاس موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :