بی بی اے بڈ ریٹس 0.7648 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.5148 فیصد سالانہ مقرر

بدھ 11 جنوری 2017 17:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکائونٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر 11 جنوری کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.7648 فیصد سالانہ جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.5148 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پائونڈ میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1189 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8689 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0907 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8407 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔