کراچی ،فلیٹ آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں کسی ..
تازہ ترین : 1

کراچی ،فلیٹ آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں کسی حکومتی شخصیت نے شرکت نہیں کی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)گذشتہ روز کھڈہ مارکیٹ کے علاقے میں رہائشی فلیٹ کی عمارت میں کچرا کنڈی کا دھواں بھرجا نے کے باعث جاں بحق ہونے والے تین بچوں کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔پانچ سالہ آمنہ ،تین سالہ عالیان اور ڈیڑھ سالہ عبدالعزیز کی نماز جنازہ بدھ کو مسجد فیضان اولیہ میں اداکی گئی ،جس میں جاں بحق بچوں کے رشتہ داروں ،اہل محلہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں کسی بھی حکومتی شخصیت سے شرکت کی ۔بعد ازاں تینوں بچوں کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 16:59:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں