سابق آرمی چیف نے این اوسی کیلئے درخواست دی توغورکرینگے،وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 16:45
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیاہے کہ سابق آرمی چیف عمرے سے واپس آ چکے ہیں،راحیل شریف نے این اوسی کی درخواست نہیں دی،راحیل شریف نے درخواست دی تو قواعدکے مطابق دیکھیں گے۔انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ریٹائرڈ افسران ملک کے اندر ہی نوکری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک راحیل شریف کی کلیئرنس یا این اوسی کیلئے درخواست نہیںآئی۔
اگر درخواست آئی تو ایوان کومطلع کرینگے۔انہوں سینیٹ کوبتایا کہ راحیل شریف سعودی عرب کی دعوت پر عمرہ کرنے گئے تھےانہوں نے عمرہ پر جانے کی اطلاع دی تھی۔راحیل شریف عمرے سے واپس آ چکے ہیں۔ راحیل شریف نے واپس آکر نہ جی ایچ کیو نہ ہی وزارت دفاع کو درخواست دی۔راحیل شریف کی جانب سے یہ بھی نہیں کہا گیا کہ انہیں کوئی آفر ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ملازمت لینے سے متعلق بھی رولز میں ترمیم کی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ نے سوال کیاکہ اگرراحیل شریف کی درخواست آئی تو آپ ایوان کو مطلع کریں گے؟کیا جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اپنے محکمے آرمی سے اجازت مانگی ہے؟ جس پرخواجہ آصف نے کہاکہ راحیل شریف نے آرمی سے بھی اجازت نہیں مانگی۔راحیل شریف نے ابھی تک این او سی یا کلیئرنس کیلیے درخواست نہیں دی۔ وزارت دفاع کا این او سی ریٹائرڈ آرمی افسران کے لیے ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.