عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک محمد رفیق ..
تازہ ترین : 1
عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک ..

عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک محمد رفیق رجوانہ

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم اس سلسلے میں دن رات کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں صحت کے شعبے میں شروع کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا، گورنر پنجاب نے کہا کہ ملتان میں چلڈرن ہسپتال اور کڈنی سنٹر بلاشبہ وزیر اعلیٰ کا سرائیکی بیلٹ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے وزیر صحت کو ملتان میں گائنی سے متعلق موبائل ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر صحت نے گورنر پنجاب کو صوبے میں صحت کے شعبے میں شروع کیے کئے جانے والے منصوبوں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 16:56:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں