ساہیوال، عدالت سے فرار ہونیوالا وکیل کا قاتل پولیس اہلکار گرفتار

بدھ 11 جنوری 2017 16:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پولیس نور شاہ نے ساہیوال کے وکیل مہر منظور احمد سیال کے قتل کے مقدمہ میں فرار ہونے والے تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف کو گرفتارکر لیا ہے ملزم 9جنوری کو عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا ۔پولیس نے وکیل کے مقدمہ کے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم افضال کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اگلے 48گھنٹوں کے اندر دوبئی روانہ ہو جائیگی ۔

کیونکہ ملزم افضال نے پرویز عباس کے نام سے اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنا رکھا تھا 14دسمبر کو وکیل کے قتل کے بعد ملزم 16دسمبر کو لاہور ائیر پورٹ سے دوبئی فرار ہو گیا تھا ۔پولیس نور شاہ نے یوسف والا نور شاہ روڈ پر 14دسمبر کو مقامی وکیل مہر منظور احمد سیال کو دیرینہ رنجش پر گولیاں مار کر قتل اور ان کے بھائی مجید سیال کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں ندیم ، نصیر ، محمد نواز ، ذاکر ، عمران، اور افضال کے خلاف اے ایس آئی محمد اشرف کے ایماء پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم محمد نواز شراب کے ایک مقدمہ میں 15دسمبر کو گرفتار ہو کر جیل پہنچ گیا تھا جسے پولیس نے جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش کے بعد دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ ندیم نصیر، ذاکر ، اور عمران زیر حراست ہیں۔

(جاری ہے)

اور پولیس کی دو تفتیشی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :