افغانستان کے پارلیمنٹرینز کے وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات ..
تازہ ترین : 1

افغانستان کے پارلیمنٹرینز کے وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) افغانستان کے پارلیمنٹرینز کے ایک وفد نے بدھ کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری بھی موجود تھی ۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی میں قانون سازی ، سیاسی صورت حال سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

افغانستان کی پارلیمنٹ کے وفد نے سندھ اسمبلی کی تاریخی پرانی اور نئی عمارت کا دورہ بھی کیا ۔ اسپیکر نے وفد کو تاریخی عمارت کے متعلق آگاہی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسمبلی کی عمارت میں کبھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بیٹھتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پرانی عمارت کو تاریخی ورثہ قرار دیا گیا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزید بہتر چاہتے ہیں ۔ کابل میں پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ۔ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہتر میکنزم ہو ۔ اس موقع پر شازیہ عطا مری نے کہا کہ افغانستان کے امن پاکستان کا امن جڑا ہوا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 16:48:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں