ڈی اے پی کھادوں پر سسبڈی ختم کرنا کسانوں پر ’’ڈرئون حملہ ‘‘ ہے ،چوہدری سرور

بدھ 11 جنوری 2017 16:35

ڈی اے پی کھادوں پر سسبڈی ختم کرنا کسانوں پر ’’ڈرئون حملہ ‘‘ ہے ،چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے یوریا ‘ڈی اے پی کھادوں پر سسبڈی ختم کر نے کے حکومتی اقدام کو کسانوں پر ’’ڈرئون حملہ ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کیساتھ ہونیوالے اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہر احتجاج میں تحر یک انصاف شر یک ہوگی‘ پوری قوم کے نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی انشاء اللہ کر پشن کے خاتمے میں سپر یم کورٹ کا فیصلہ اہم ثابت ہوگا ‘ایف بی آر میں187ارب کی بے ضابطگیاں ملک میں بدترین کر پشن کا ثبوت ہیں ‘پوری قوم کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف متحد ہو چکی ہے ہم پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر کر پشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں جب تک ملک میں کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

وہ میونسپل کمیٹی ڈسڑکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین چوہدری غلام نبی گجر ‘وائس چیئر مین سعیدالرحمن سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ریجن کے صدر چوہدری اشفاق سمیت دیگر بھی موجو دتھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا کسان پہلے ہی بدترین بد حالی کا شکار ہے ان حالات میں کسانوں کیلئے سبسڈی ختم کر نا اصل میں کسانوں کے معاشی قتل کے متراد ف ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا اور ہم کسانوں کے ہم آواز ہو کر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کر یں گے اور حکومت سے مطالبہ ہے وہ فوری اس اقدام کو واپس لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک بات سمجھ چکی ہے کہ اگر اس ملک کو آگے لیکر جانا ہے تو یہاںسے کر پشن کے نظام کو ختم کر کے حقیقی معنوں میں عوامی اور جمہو ری حکومت قائم کر نا ہوگی ورنہ ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضا فہ ہوتا رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی انشاء اللہ کر پشن کے خاتمے میں سپر یم کورٹ کا فیصلہ اہم ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :