اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کو سپلائی3 روز کیلئے بند

سی این جی ایسوسی ایشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ،بدھ شام سے ہفتہ کی شام تک سپلائی بند رہے گی ،محکمہ سوئی نادرن

بدھ 11 جنوری 2017 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) محکمہ سوئی نادرن نے اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو تین روز کے لئے گیس کی سپلائی بند کر دی اور سی این جی ایسوسی ایشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی نادرن نے سردی کی شدت میں اضافے اور گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بدھ کی شام چھ بجے سے ہفتے کی شام چھ بجے تک بند رہے گی محکمہ سوئی نادرن نے اپنے اس فیصلے سے سی این جی ایسوسی ایشن کو آگاہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :