وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ای سی سی نے برآمد کنندگان کے لئے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی

بدھ 11 جنوری 2017 16:00

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے برآمد کنندگان کے لئے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں فنانس ڈویژن کی جانب سے اہم اقتصادی اشاریوں، اشیاء کی قیمتوں اور سٹا ک کی صورتحال، توانائی ، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ، غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارتی حجم اور ٹیکس محصولات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی پیش کردہ فنانس ڈویژن کی جانب سے برآمد کنندگان کے لئے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج سے متعلق سمری کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے نیلم جہلم سرچارج کی مدت 30جون 2018ء تک بڑھانے سے متعلق سمری کی بھی منظوری دی ۔ علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں ای سی سی نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے حکومت پنجاب کے مجموعی ہائیڈل پرافٹ کے کلیمز نمٹانے کے لئے واپڈا کو فنانس ڈویژن کی جانب سے حکومت پاکستان کی گارنٹی دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :