پٹن کے قریب ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق

بدھ 11 جنوری 2017 15:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پٹن کے قریب ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے عطرشیشہ کا رہائشی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، مرحوم کی نعش آبائی گائوں پہنچا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے قریب ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں عطر شیشہ کا رہائشی ڈرائیور محمد فیاض موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد اور پولیس نے اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش ہسپتال پہنچائی، بعد ازاں نعش کو آبائی علاقہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :