حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے، شیخ آفتاب احمد

بدھ 11 جنوری 2017 15:15

حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے، ..
اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ اس ضمن میں ضلع اٹک کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے تاکہ ضلع کے عوام حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلا س میں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز،مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی او پلاننگ اٹک نے اجلاس کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع بھر میںجاری ترقیاتی سکیمیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور ان عوامی مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں میں صحت ، تعلیم، سڑکوں کی بحالی و مرمت ، سکولوں ، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں منتخب سیاسی قیادت کے ہمراہ ترقیاتی سکیموں کا دورہ کریں اور انہیں جلد از جلد مکمل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :