سرکلرریلوے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، سید ناصر شاہ

قبضہ مافیا سرکلر ریلوے روٹ پرتجاوزات خالی کردیں،نہیں تو جیل کی ہوا کھانے کے لیے تیارہوجائیں، وزیرٹرانسپورٹ سندھ

بدھ 11 جنوری 2017 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ سرکلرریلوے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سندھ سیکرٹریٹ میں بدھ کی صبح سرکلرریلوے کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے قبضہ مافیا کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ سرکلر ریلوے روٹ پرتجاوزات خالی کردو نہیں تو جیل کی ہوا کھانے کے لیے تیارہوجائو۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے کی 43 کلو میٹر روٹ میں سے 8 کلو میٹر پر قبضہ ہے تاہم اب سیاسی مداخلت بھی آڑے نہیں آئے گی۔واضح رہے کہ اس منصوبے کے قبضہ شدہ فاصلے پر4600چھوٹے بڑے یونٹس تعمیر ہیں، جن میں رہائش پزیر ہزاروں لوگوں کو پہلے بھی کئی مرتبہ نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں

متعلقہ عنوان :