لاہور ہائیکورٹ کا چایلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا ..
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ کا چایلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے چایلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سمری عدالت میں طلب کر لیا‘لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے سے حکومتی منصوبوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چھوٹے معصوم بچوں سے مزدوری کرائی جا رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں سے مزدوری کرانابین الاقوامی قوانین آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘جس پر عدالت نے چالڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سمری عدالت میں طلب کر لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 15:00:08

اپنی رائے کا اظہار کریں