نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین اورممبر کوعہدے سے برطرف کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 11 جنوری 2017 15:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین قاسم نیاز اورممبرعبدالخالق کوعہدے سے برطرف کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست شاہد محمود خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین قاسم نیازاورممبرعبدالخالق کو کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات کیا گیا جو کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن اور ممبر عبدالخالق کی تعیناتی میرٹ کے برعکس کی گئی ہے‘ دونوں عہدیدار مطلوبہ تعلیمی اہلیت اور تجربہ کے معیار پر بھی پورا نہیں اترتے‘درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین قاسم نیاز اورممبرعبدالخالق کوعہدے سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :