پانچ روزہ دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس لندن میں جاری
تازہ ترین : 1
پانچ روزہ دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس لندن میں جاری

پانچ روزہ دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس لندن میں جاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)عالمی سطح پر پارلیمانی روابط کے فروغ اور پارلیمانی پریکٹسز کو بہتر بنانے کے امور سمیت ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے پانچ روزہ دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس لندن میں جاری ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کانفرنس پاکستان کی نمائندگی کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق دولت مشترکہ سپیکرز کانفرنس لندن میں 9جنوری سے شروع ہو کر 14جنوری تک جاری رہے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔اس دوران سپیکر سردار ایاز صادق دنیا بھر میں آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان کی پارلیمنٹ اور دنیا کی دیگر پارلیمنٹس کے درمیان روابط کو فروغ دینے سمیت ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 14:22:12

اپنی رائے کا اظہار کریں