حمیدہ وحیدالدین سے فسٹ وویمن بینک کی صدر مس طاہر ہ اور پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹوہارون شوکت کی ملاقاتیں

بدھ 11 جنوری 2017 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں فسٹ وویمن بینک کی صدر مس طاہر ہ اور پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹوہارون شوکت سے الگ الگ ملاقات کریں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ملاقات کے دوران وویمن ایکسپو اور بزنس سہولت مراکز کے قیام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔ صوبائی وزیر بعدازاں ورکنگ وویمن انڈومنٹ فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :