وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندووں کے تاریخی مندر کٹاس راج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

بدھ 11 جنوری 2017 13:34

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے  ہندووں کے تاریخی مندر کٹاس راج میں واٹر ..
کٹاس راج ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو یہاں چکوال میں واقع ہندووں کے تاریخی مندر کٹاس راج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ مندر کے مقدس امرت جل تالاب کے مقام پر قائم کیا گیا ہے جو یاتریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے مندر کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ انہوںنے کٹاس راج کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں اس کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :