آج کیس بالکل ٹوئسٹ ہو گیا ہے ، مزاحیہ بیان دینے پر آج بھی شیخ رشید کو ڈانٹ کھانا پڑی ۔ دانیال عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہآج کیس بالکل ٹوئسٹ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی اسمبلی کی تقریرکا ذکرکیا۔ پہلے پی ٹی آئی وزیراعظم پرکرپشن کےالزامات لگاتی رہی اور کہتی رہی کہ ہم ثبوت دیں گے لیکن اب وہ ثبوت دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے کیس چل رہا ہے یہ لوگ دلائل بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ گئی ہے۔ پہلے پی ٹی آئی وزیراعظم پرکرپشن کےالزامات لگاتی رہی،مگرآج انہوں نے اس کا زکر تک نہیں کیا جس سےسارا کیس ٹوئسٹ ہوگیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ کل نعیم بخاری ہنس ہنس کر کہہ رہے تھے کہ کیس وکیل نہیں ہارتا موکل ہارتا ہے، تو آج ہم نے عدالت میں موکل کے ساتھ ساتھ وکیل کوبھی ہارتے دیکھا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نعیم بخاری کوصحت اورہدایت دے۔ کیونکہ ہروکیل عدالت میں منظرپیش کرتا ہے۔ بس قیامت آن پہنچی ہے۔انہیں توپیسے ملنےہوتےہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ شیخ رشید کو آج ڈانٹ بھی سننا پڑی۔ عدالت نے شیخ رشید کو کہا کہ وہ کیس پربات کریں،شیخ رشید نے گھساپٹا بیان دیا،20 مرتبہ انہیں کہا گیا کہ اس میں ایسی کوئی چیزنہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج شیخ رشید مزاحیہ انداز میں بات کرنے لگے تو انہیں ڈانٹ کر کہا گیا کہ قانونی نکات پربات کریں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر بتا رہے ہیں کہ وہاں کون کون سے وزرا کرپٹ ہیں۔ پی ٹی آئی کھسکتے کھسکتے کونے میں پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :