طیبہ تشدد کیس، طیبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار تین خواتین اپنے دعوے سے دستبرادر ہو گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء): طیبہ تشدد کیس میں طیبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے تین خواتین اپنے دعوے سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ کا کیس منظر عام پر نے کے بعد چار جوڑوں نے طیبہ کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد والدین کا تعین کرنے کے لیے طیبہ اور دعویداروں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم بھی دیا گیا ۔

تاہم اب طیبہ کی دعویدار تین خواتین اپنے دعوے سے دستبراد ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

طیبہ تشدد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مختار بی بی، فرزانہ بی بی اور کوثر بی بی اپنے دعووں سے دستبردار ہو گئیں۔ تینوں ماؤں نے موقف اختیار کیا کہ ہماری بچیاں بھی لاپتہ ہیں، طیبہ ہماری بیٹی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے تینوں ماوں کی درخواست پر بچیوں کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کےڈی آئی جیز وک ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو دیکھیں اور 15 دن میں جواب دیں۔سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں تمام دعویداروں کے بیانات قلمبند کروانے کا حکم بھی دیا۔