سعودی فرمانرواسے لبنانی صدر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

خادم الحرمین الشریفین نے لبنانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا

بدھ 11 جنوری 2017 12:24

سعودی فرمانرواسے لبنانی صدر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) لبنان کے صدر جنرل میشال عون نے الریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات ،انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں ،عرب دنیا اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی صدر جب الیمامہ محل پہنچے تو شاہ سلمان نے بہ نفس نفیس اور الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

خادم الحرمین الشریفین نے لبنانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔میشال عون نے لبنان کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں ایک روز توازن آئے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ لبنان نے ہزاروں شامی مہاجرین کا بوجھ اٹھا رکھا ہے اور مختصر مدت میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک پر معاشی بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پڑوسی ملک شام میں جاری بحران کا پرامن سیاسی طریقے سے حل تلاش کر لیا جائے گا تاکہ مہاجرین اپنے وطن کو لوٹ سکیں اور اس کی تعمیر نو کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :