روس کا ماسکو میں جدید ترین میزائل شکن نظام کی تنصیب کا فیصلہ

بدھ 11 جنوری 2017 11:26

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کی فضائی حدود کی حفاظت کی ذمہ داری ایس 400 میزائلوں کے سپرد کردی گئی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ نظام ماسکو اور اس کے اقتصاسی و صنعتی علاقوں کی حفاظت کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ نظام بلاسٹک اور کروز میزائلوں کو فضا میں مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو کہ اس سے پہلے روس نے شام کی سرحد پر نصب کر رکھے تھے۔ دوسری جانب نیٹو امریکی تعاون حاصل کرنے کا سلسلہ جا ری رکھے ہوئے ہے جس کے جواب میں نیٹو کے رکن ممالک ،کینیڈا،جرمنی اور برطانیہ نے 1000 فوجیوں پر مشتمل بٹالین کو روس کے ہمسایہ ممالک ایسٹونیا ،لاٹویا اور لیتھوانیا میں تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :