دبئی : فلیٹ خالی کرنے سے پہلے پیپر ورک مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے :ماہرین

بدھ 11 جنوری 2017 09:11

دبئی : فلیٹ خالی کرنے سے پہلے پیپر ورک مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے :ماہرین

دبئی : (اُردو پوائینٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): دبئی میں گھر خالی کرنا اور ایک جگہ سے دوسرے جگہ جانے کے لیئے پیپر ورک کو مکمل انتہائی ضروری ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گھریا فلیٹ خالی کرتے وقت مالک مکان کو باقاعدہ طور کاغذ شکل میں درخواست کے خط کے ذریعے بتانا لازم ہو گا ورنہ گھر خالی کرنے کی صورت میں آپ کا کرایہ داری کنٹریکٹ کی خود بخود تجدید ہو تی رہے گی ۔

ایک ہندوستانی شہری کو اس وقت عدالت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے چھ سال پہلے چھوڑے گئے اپارٹمنٹ کا پیپر ورک مکمل نہیں کیا تھا ۔ ہندوستانی شہری نے زبانی کلامی تو اپنے مالک مکان کو آگاہ کر دیا تھا تاہم اس کا کوئی ثبوت نہیں تھا ۔جس کے بعد اس کے کنٹریکٹ کی ہر سال تجدید ہوتی رہی ۔کسی اور جگہ پر رہنے کے باوجود ہندوستانی شہری کو سالانہ فیس کی مد میں ادا کرنے پڑے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا مزید کہناہے کہ گھر یا فلیٹ خالی کرنے سے پہلے کنٹریکٹ کے مطابق باقاعدہ اطلاع دیں ۔ گھر کے تمام یوٹیلٹی بلوں کو ادا کریں ۔ان کی رسیدیں مالک اور اپنے پاس ضرور رکھیں۔مالک سے کلئیرنس لیٹر ضرور لیں ۔گھر ، پارکنگ دوسری تمام چابیاں دینے کے بعد اس کا تصدیقی لیٹر بھی حاصل کریں ۔اگر کوئی توڑ پھوڑ ہوئی ہو تو اس کا حساب کرلیں ۔ گھر کی صفائی کراوئیں ۔ مالک نے سہولیات کے طور پر فراہم کی گئی تمام اشیاء کو چیک کروائیں اور پھر اس کا بھی تصدیقی لیٹر حاصل کریں۔