دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیک کی مہم کا آغاز بہت جلد ہو جائے گا: وزارتِ ہیومین ریسورس

بدھ 11 جنوری 2017 09:11

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیک کی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): فیڈرل نیشنل کونسل کے ترجمان کا کہناہے کہ حکومت بہت جلد متحدہ عرب امارات میں رہنے والے 4.5ملین غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیک کا سلسلہ شروع کردے گی ۔ متحدہ عرب امارات کی ہیومین ریسورس اینڈ ایمرٹائزیشن کے وزیر سقر گھباش کا کہناہے کہ پچھلے سال کابینہ نے ملازمین کی سکیورٹی چیک اور ان کے سابقہ ریکارڈ جاننے کے لیے قانون سازی کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے اردنی شہری کی جانب سے ایک بچے کے اغواہ اورزیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کے بعد سکیورٹی چیک کی اہمیت کو اور بھی زیادہ کر دیاہے ۔ اس وقت 4.5ملین غیر ملکی شہری موجود ہیں ۔ تاہم آج تک کسی بھی غیر ملکی شہری کے بارے میں سابقہ ریکارڈ جس میں خاص طور پر کریمنل ریکارڈ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امارات میں صرف ان افراد کو آنے کی اجازت دیں جو کسی بھی طرح کا کریمنل ریکارڈ نہیں رکھتے ہوں ۔

غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیکنگ کا طریقہ کار تہہ ہو چکا ہے ۔ قانون کے باقاعدہ لاگو ہونے کے بعد اس کے بارے میں بتایا جائے گا۔ لیکن یہ بات تہہ ہے کہ اماراتی شہریوں کے گھروں کی گاڑیاں چلانے والوں کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے اور سکیورٹی چیک کلئیر ہونے کے بعد ان ڈرائیوروں کے ساتھ بیٹھنے والوں کو کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔