شارجہ : پارکنگ لاٹ میں گاڑی پچھے کرتے ہوئے 18ماہ کا بچہ زد میں آکر جاں بحق

بدھ 11 جنوری 2017 08:49

شارجہ : پارکنگ لاٹ میں گاڑی پچھے کرتے ہوئے 18ماہ کا بچہ زد میں آکر جاں ..

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): شارجہ کے ایک پارکنگ لاٹ میں ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر 18ماہ کا بچہ جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق ایک خاتون پارکنگ میں گاڑی بیک کر رہی تھی کہ اچانک ایک 18ما ہ کی عمر کا بچہ کار کی زد میں آگیا ۔

(جاری ہے)

بچے کے کار کے نیچے آنے کا واقعہ تو کچھ دن پہلے پیش آیا تھا ۔ جس کے بعد بچے کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا تاہم گزشتہ روز ہسپتال میں بچے کی حالت مزید خراب ہوئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔شارجہ پولیس بچے کے گاڑی کی زد میں آنے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔