ابو ظہبی : عقابو ں کے سب سے مہنگے مقابلوں کا آغاز اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا

بدھ 11 جنوری 2017 08:49

ابو ظہبی : عقابو ں کے سب سے مہنگے مقابلوں کا آغاز اگلے ہفتے شروع ہو جائے ..

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): متحد ہ عرب امارات کے کے سب سے مہنگے عقابوں کے مقابلے کا آغاز اگلے ہفتے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 1900ماہر عقابوں کے درمیان 20ملین درہم کو جیتنے کے لیئے مقابلہ منعقد ہو گا۔اس سال 1900سے زائد عقابوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

15جنوری سے لیکر 27جنوری تک 65کیٹیگریز میں مقابلہ ہو گا۔ ہر کیٹگری میں جیتنے والے مالک کو ”نسان ڈیزل “ انعام میں دی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اس سال 12کیٹگریز کا اضافہ کیا گیاہے ۔269مالکان کی طرف سے عقاب لائے جا رہے ہیں۔اس سال تین فائنل مقابلے ہوں گے جن میں ” طلواہ“ الفلاح کپ ، طلواہ کپ ، اور گولڈن طلواہ کپ شامل ہیں۔