جدہ : گھریلو خادماؤں کی بھرتی فیس میں 20فیصد کمی کا امکان : رپورٹ

بدھ 11 جنوری 2017 08:45

جدہ : گھریلو خادماؤں کی بھرتی فیس میں 20فیصد کمی کا امکان : رپورٹ

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): سعودی عرب کے اخبار المدینہ کے مطابق 2017میں گھریلو خادماؤں کی ریکورٹمنٹ کی فیسوں میں 20فیصد کمی ہو سکتی ہے ۔اس سال وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی نے سومالیہ ،ا یتھوپیا، گنی اور چاڈ سے بھی گھریلو خادماؤں کو بھرتی کرنے کے لیئے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ اسطرح سعودی شہری اب گھریلو خادماؤں کے لیے ان ممالک سے بھی خادمائیں بلوا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

جدہ چیمپبر آف کامرس کے چئیر مین یحیٰ المقبول کا کہناہے کہ مزید ممالک سے گھریلوخادمائیں لانے کے لیے معاہدے ہو رہے ہیں ، چار ممالک کے ساتھا بھی معاہدوں کا ہونا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ان ممالک سے خادمائیں لانے کی صورت میں ایک اندازے کے مطابق ریکروٹمنٹ کی مد میں 20فیصد کمی واقع ہو گی ۔نئے معاعدوں سے ناصرف مالکان کے حقوق کا تحفظ ہو گا بلکہ گھریلو خادماؤں کو بھی بے پنا ء حقوق ملیں گے ۔