رواں سال پاکستان تمام اسلامی ممالک میں سب سے تیز معاشی ترقی کرے گا، برطانوی جریدہ

muhammad ali محمد علی بدھ 11 جنوری 2017 21:33

رواں سال پاکستان تمام اسلامی ممالک میں سب سے تیز معاشی ترقی کرے گا، ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) معاشی اور مالیاتی پہلوؤں پر لندن کے معروف ترین جریدے ’’اکنامسٹ‘‘ کے مطابق اس سال تمام اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی سب سے تیز رہے گی۔اکنامسٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ڈیٹا ہر دو دن بعد شائع کیا جاتا ہے۔ اس انٹرایکٹو ویب سائٹ پر مختلف ممالک کے معاشی، مالیاتی اور اقتصادی اشاریئے دکھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے عشرے میں پاکستان میں ترقی کی شرح 5 فیصد پر برقرار رہے گی۔اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی شرح نمو رفتار کے لحاظ سے انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی اور مصر سے ا ٓگے رہے گی، پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح اس سال 5.3 تک رہے گی، اس طرح پاکستان کی معاشی ترقی اسے دنیا کا پانچواں سب سے اہم ملک بناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :