میرا بیٹا دہشت گرد تھا، اس کی ہلاکت پر نہ ہی کوئی افسوس ہے نہ کوئی غم منائیں گے: مسجد نبوی (ص) پر حملے میں ملوث دہشت گرد کے والد کا بیان

muhammad ali محمد علی بدھ 11 جنوری 2017 01:14

میرا بیٹا دہشت گرد تھا، اس کی ہلاکت پر نہ ہی کوئی افسوس ہے نہ کوئی غم ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2017ء) مسجد نبوی (ص) پر حملے میں ملوث دہشت گرد کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا دہشت گرد تھا اس کی ہلاکت پر نہ ہی کوئی افسوس ہے نہ کوئی غم منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کچھ روز قبل ریاض میں کاروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان دہشت گردوں میں ایک دہشت گرد مسجد نبوی (ص) پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

(جاری ہے)

اب السیاری نامی اس دہشت گرد کے والد کا بیان سامنے آیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سیدھے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ وہ ایک دہشت گرد تھا اور انہیں اس کی ہلاکت پر نہ کوئی افسوس ہے نہ ہی وہ اس کا غم منائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو نیوزی لینڈ اعلی تعلیم کیلئے بھیجا تھا تاہم انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ شام چلا گیا اور دہشت گردوں کے چنگل میں پھنس گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے والد نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں دہشت گردوں کے چنگل میں پھنسنے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :