ہالی وڈ کے نشان میں تبدیلی کرنے والے نے خود کولاس اینجلس پولیس کے حوالے کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 جنوری 2017 23:48

ہالی وڈ کے نشان میں تبدیلی کرنے والے نے خود کولاس اینجلس پولیس کے حوالے ..

لاس اینجلس۔ اس سال کی پہلی صبح لاس اینجلس کے لوگ ہالی وڈ کے نشان کو دیکھ کر ہنسنے لگے تھے۔ ایک شخص نے شرارت کرتے ہوئے 1923 میں نصب کیے ہوئے Hollywood کے نشان کو Hollyweed کردیا تھا۔

(جاری ہے)

شرارت کرنے والے نے اصل نشان کو نقصان پہنچائے بغیر اسے تبدیل کیا تھا اس لیے پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مداخلت بے جا کا مقدمہ درج کیا تھا ۔
اب کئی دن بعد اس نامعلوم شرارتی شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 30سالہ زیچرے کول فرنانڈیز نے اپنے وکیل کے ہمراہ خود کو پولیس کے حوالے کیاتاہم بعد میں اسے اس وعدے پر چھوڑا گیا کہ وہ 15 فروری کو عدالت میں پیش ہوجائے گا۔اس مقدمے میں زیچرے کو 6 ماہ تک کی قید ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :