پی ٹی آئی ابھی تک عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،ہم اپنے اوپر لگنے والے الزمات سے سرخرو ہونگے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 23:32

پی ٹی آئی ابھی تک عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،ہم اپنے اوپر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کسی پر الزام لگانا بہت آسان ہوتا ہے لیکن ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت درکار ہوتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف بھی ہر کسی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتی ہے لیکن جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو پھر کہتے ہیں یہ ہمارا کام نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما ابھی تک عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہی نہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ہم اپنے اوپر لگنے والے الزمات سے سرخرو ہونگے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے، ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف یا خطرہ نہیں، منی ٹریل کے حوالے سے تمام ثبوت عدالت میں پیش کریں گے اور عدالت جو جو ثبوت بھی مانگے گی ہم فراہم کریں گے، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کا کیس عدالت میں ہے اسلیے میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا اس لیے عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔

متعلقہ عنوان :