سیاست میں ذاتی شخصیات نہیں ہوتیں ، کرپشن کے حق میں نہیں ہوں ، فیصل صالح حیات

پیپلزپارٹی نے 2013ء میں خمیازہ بھگت لیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے کہاہے کہ سیاست میں ذاتی شخصیات نہیں ہوتیں ،میں کرپشن کے حق میں نہیں ہوں ،پیپلزپارٹی نے 2013ء میں خمیازہ بھگت لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنے دورمیں پیپلزپارٹی کے وزیرکے خلاف رینٹل پاورکیس کی ہدایت کی تھی ،میں کرپشن کے حق میں نہیں ہوں ،سیاست میں کسی سے ذاتی دشمنیاں نہیں ہوتیں ،زرداری صاحب سے کھل کرباتیں کیں ۔

انہوںنے مجھ سے اتفاق کیا۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں جوکچھ ہواپیپلزپارٹی نے 2013ء میں اس کاخمیازہ بھگت لیاہے ،میں ایک سیاسی ورکرہوں مجھے ایک سیاسی فیصلہ کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ماضی میں جوہواپیپلزپارٹی اورزرداری اس سے سبق سیکھیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :