ہمارے پاس آخری سہارا صرف عدلیہ ہے ، نوازشریف منی ٹریڈ ثابت کر دیں تو میں اپنا کیس کمزور سمجھوں گا ،پانامہ کیس میں جس طرح شہزادہ آیا اسی طرح التوفیق کیس میں بھی کوئی شہزادہ آجائے گا،چیف جسٹس نے اخبار کی خبر پرطیبہ کیس کا نوٹس لیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 23:32

ہمارے پاس آخری سہارا صرف عدلیہ ہے ، نوازشریف منی ٹریڈ ثابت کر دیں تو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آخری سہارا صرف عدلیہ ہے ، نوازشریف منی ٹریڈ ثابت کر دیں تو میں اپنا کیس کمزور سمجھوں گا ،پانامہ کیس میں جس طرح شہزادہ آیا اسی طرح التوفیق کیس میں بھی کوئی شہزادہ آجائے گا،چیف جسٹس نے اخبار کی خبر پرطیبہ کیس کا نوٹس لیا ،غریب کے لئے ملک میں کچھ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ کیس عمران خان کا نہیں بلکہ20کروڑ عوام کا ہے ،ہمارے پاس آخری سہارا صرف عدلیہ ہے اس کیس میں قطری شہزادہ کہاں سے آگیا ،غریب کے لئے تو کوئی شہزادہ سامنے نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اخبار کی خبر پر طیبہ کیس کا نوٹس لیا، غریب کے لئے اس ملک میں کچھ نہیں ہے ،پانامہ کیس میں جس طرح شہزادہ آیا اسی طرح التوفیق کیس میں بھی کوئی شہزادہ آجائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف منی ٹریڈ ثابت کر دیں تو میں اپنا کیس کمزور سمجھوں گا ۔