وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ گڈانی کے بعد اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی تھی جس کی سفارشات کے مطابق بلوچستان حکومت کو مزدوروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عمل کرنے کا کہا گیا تھا ،ہرشپ میں آگ بجھانے والے بڑے آلات نصب کئے جاتے ہیں مگران پر صحیح طرح سے عمل نہیں کیا گیا

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ گڈانی کے بعد اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی تھی جس کی سفارشات کے مطابق بلوچستان حکومت کو مزدوروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عمل کرنے کا کہا گیا تھا ،ہرشپ میں آگ بجھانے والے بڑے آلات نصب کئے جاتے ہیں مگران پر صحیح طرح سے عمل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ سانحہ گڈانی کے بعد وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی تھی جس نے اپنی سفارشات مرتب کر دیں ہر یارڈ میں ڈبل اسکلیٹرزکو یقینی بنایا جاتا ہے اور ہر شپ میں آگ بجھانے والے آلات نصب کئے جاتے ہیں ،ہم نے بلوچستان حکومت کو ہدایات کردی ہیں مگر ان ہدایات پر عمل کرنے میں وقت لگتاہے ، آگ بجھانے والے بھاری آلات بیرون ملک سے منگوانے پڑتے ہیں ، اب شپ بریکنگ کا کام انتظامات مکمل ہونے تک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے شپ بریکنگ کے تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہونے کے بعد کام دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔