وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کا معاملہ، وزیر اعظم 35 سے زائد بسیں آج فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حوالے کریں گے

منگل 10 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کا معاملہ، وزیر اعظم نواز شریف 35 سے زائد بسیں آج فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حوالے کریں گے،بسوں کی حوالگی کی تقریب ماڈل کالج ایف ایٹ فور میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوری کے آخر تک 70 بسیں وفاقی تعلیمی اداروں میں تقسیم کی جائیں گی۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹوٹل 200 بسیں تقسیم کی جائیں گی۔پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت یہ بسیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔پانچ بسیں سپیشل ایجوکیشن کو دی جائیں گی، دیہی ایریا میں بسوں کے روٹس بنائے جائیں گے۔