سی ڈی اے کا کارنامہ، پولیو مہم کے لیے ڈرائیور ، مالی چوکیدار ، کلرک اور وایر لیس آپریٹرز کوذمہ داری سونپ دی گئی

منگل 10 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کا ایک اور کارنامہ، پولیو مہم کے لیے ڈرائیور ، مالی چوکیدار ، کلرک اور وایر لیس آپریٹرز کوذمہ داری سونپ دی گئی.ذرائع کے مطابق اس مہم کے لئے پیرامیڈیکل سٹاف سے مدد نہیں لی گئی ہے بلکہ 16 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے غیر متعلقہ افراد کو تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کیلئے 150افراد کو ٹریننگ دینی ہے جبکہ ٹریننگ کے لئے جو جگہ مختص کی گئی ہے وہاں صرف پندرہ سے بیس افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے اس وقت چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج میر اسلام آباد شیخ انصر کے پاس ہے۔ جب سی ڈی اے کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو حکام نے کوئی جواب نہیں دیا ۔

متعلقہ عنوان :