شہر اقتدار کے قبرستانوں میں امتیازی سلوک ہونے لگا، اسد عمر

میٹروپولیٹن اسلام آباد میں مزید قبرستان قائم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے،بیان

منگل 10 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی این اے 48 اسلام آباد اسد عمر نے کہا ہے کہ شہر اقتدار کے قبرستانوں میں امتیازی سلوک ہونے لگا، غریب شہری اپنے پیاروں کی میتیں دفنانے کی سہولت سے محروم ہیں، تحریک انصاف اس معاملے میں غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔جاری ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ قبرستان پر شہر کے غریب رہائشی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا پوش علاقوں میں رہنے والوں کاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی دیہی آبادی کو قبرستان کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا غم کم ہے جو شہری تدفین کی پریشانی کا سامنا اٹھائیں اسد عمر کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کے باسیوں سے مساوی سلوک کرے۔میٹروپولیٹن، ایچ الیون قبرستان میں اسلام آباد کے کسی بھی علاقے سے وفات پانے والے شہری کی تدفین کا بندوبست کرے۔ میٹروپولیٹن اسلام آباد میں مزید قبرستان قائم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے۔