بلاول بھٹو کی خورشیدشاہ سے ملاقات

اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن جماعتوںکے پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا پانامہ کیس،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور چار مطالبات پربھی تبادلہ خیال

منگل 10 جنوری 2017 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ سے ملاقات کی ہے ،جس میں خورشیدشاہ نے بلاول بھٹوزرداری کواپوزیشن جماعتوںکے پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پانامہ لیکس کیس،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور حکومت کو دئیے گئے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈرنے بلاول بھٹوزرداری کواپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیااوراجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے مؤقف سے متعلق بھی بلاول بھٹوزرداری کوتفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا۔ملاقات میں پانامہ لیکس اسکینڈل ،فوجی عدالتوں اورپیپلزپارٹی کے 4مطالبات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران گفتگومیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے خورشیدشاہ سے گفتگومیں کہاکہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کااحترام کرتی ہے لیکن حکومت کامؤقف بھی سنے گی۔(یاسرعباسی)